اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یہ کار بم دھماکہ عراق کے شہر حلّہ میں ایک پٹرول پمپ پر ہوا - بعض ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ شہید ہونےوالے زائرین کی تعداد اسّی ہے جن میں 40 ایرانی زائرین بھی شامل ہیں - حلہ صوبہ بابل کا صدر مقام ہے جو کربلائے معلی سے پچاس کلومیٹر دور واقع ہے- کربلا میں ایرانی قونصلر جنرل نے بھی اس حادثے میں ایرانی زائرین کی شہادت کی تصدیق کردی ہے - یہ دھماکہ ایسے وقت ہوا ہے جب اربعین حسینی میں شرکت کرنے کے بعد زائرین واپس لوٹ رہے تھے - عراق کے ایک سینیئر پولیس افسر نے بتایا کہ جس وقت یٹرول پمپ پر دھماکہ ہوا اس وقت وہاں زائرین سے بھری ہوئی کم سے کم سات بسیں کھڑی تھیں- ان بسوں میں ایرانی ، بحرینی اور عراقی زائرین سوار تھے - واضح رہے کہ صوبہ بابل اور اس کا صدر مقام حلّہ نسبتا پرامن علاقہ سمجھا جاتاہے اور اس صوبے میں دہشت گردانہ حملے کم ہی ہوتے ہیں - دہشتگرد گروہ داعش نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔






.......
/169